Read more
ماسٹر گرائمر سکول بڈھاڈھولہ میں سالانہ تقسیم انعامات کی پر وقار تقریب
پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن اور والدین کی کامیاب پروگرام پر مبارک باد
نارووال (بڈھاڈھولہ) ماسٹر گرائمر سکول بڈھاڈھولہ کی سالانہ تقریب برائے تقسیم انعامات القائم میرج ہال میں منعقد کی گئی جس میں والدین و سٹوڈنٹس سمیت پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے خصوصی شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام الہٰی اور حمد ونعت سے ہوا مہانان گرامی اور والدین کی خوش آمدید کہنے کے لیے سکول کے ننھے منے بچوں نے ویلکم سونگ کا شاندار مظاہر ہ کیا، تلاوت ، حمدو نعت ، تقاریر ،ملی نغموں، ٹیبلوز ،فنی ٹیبلوز اور دیگر پرفارمسز کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ، شرکاء سے خوب داد وصول کی ، چیف گیسٹس ، صدر نارووال پی ایس اےعظمت علی گجر ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سعید احمد ، ظفر اقبال سنو مین پبلشرز زونر انچاج نارووال سیالکوٹ اور ڈاکٹر نعیم سرور یوسی ناظم ندوکے یونین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماسٹر گرائمر سکول کے بچوں کی سٹیج پر اعتماد طریقے سے پرفارم کرتے دیکھ کر خوشی ہوئی ، سکول انتطامیہ اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا اور مستقبل میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ماسٹر گرائمر سکول کے ایم ڈی افتخاراللہ بھٹی بھرپور محنت میں علم کا چراغ روشن کر رہے ہیں۔ تقریب میں پوزیشن ہولڈرز سٹوڈنٹس کو مہمانوں کی جانب سے شیلڈ بطور انعام پیش گئی ، بہترین پر فارمسز والے سٹوڈنٹس کو پی ایس اے کے عہدیداران کی جانب سے نقد انعام سے بھی نواز گیا۔ بہترین کارگردگی نبھانے والے اساتذہ کو مہانان گرامی کی جانب سے شیلڈز دی گئیں۔ تاہم سکول انتظامیہ نے عظم علی گجر اور ڈاکٹر سعید احمد ، ظفر اقبال ،سید ظہیر حسین شاہ، ڈاکٹر اجمل ، عبدالرزاق ، محمد مزمل، ڈاکٹر نعیم سرور ، قمر عباس ایم ڈی القائم میرج ہال ویگر کو چیف گیسٹس شیلڈز سے نواز گیا، والدین کی جانب سے ایم ڈی افتحار اللہ بھٹی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار گیا ، جس پر سکول انتظامیہ نے تقریب میں آئے تمام مہمانوں کی آمد پر اظہار تشکر کیا۔




0 Reviews