Read more
اسلام
آباد ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جولائی ۔2020 چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے وفاقی وزیرفیصل واوڈا کیخلاف
نا اہلی سے متعلق درخواستوں کی سماعت میں
وفاقی وزیر اور ان کے وکیل کی غیر حاضری پر یکطرفہ فیصلہ دینے کا عندیہ دیتے ہوئے، سماعت ملتوی
کردی ہے. چیف الیکشن کمشنر سکندر
سلطان راجا کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نا
اہلی سے متعلق درخواستوں پر الیکشن کمیشن میں سماعت کی‘الیکشن
کمیشن میں سماعت کے
دوران فیصل واوڈا اور ان
کے وکیل کی غیر حاضری پر الیکشن کمیشن نے
یکطرفہ فیصلہ دینے کا عندیہ دیا اور کہا کہ 10 اگست کی آئندہ سماعت پر فیصل واوڈا کی جانب
سے کوئی پیش نہ ہوا تو یکطرفہ کارروائی کی جائے گی.
درخواست کی سماعت کے
دوران چیف الیکشن کمشنر نے کہا
کہ فیصل واوڈا کی جانب
سے 2 جون کو کیس خارج کرنے کی درخواست کی گئی تھی،۔اس حوالے سے درخواست گزاروں نے
کوئی جواب جمع نہیں کرایا ہے. درخواست گزار نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر فیصل واوڈا کی
درخواست کی کاپی نہیں دی گئی تھی،جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا
کہ آپ کو وقت دیتے ہیں، آئندہ سماعت پر جواب
جمع کرائیں‘اس موقع پر الیکشن کمیشن نے
درخواست گزاروں سے درخواست قابل سماعت ہونے سے
متعلق جواب طلب کرلیا اور کہا کہ اگلی تاریخ میں تمام جواب جمع کرائے جائیں۔چیف الیکشن کمشنر
نے فیصل واوڈ کی نااہلی سے متعلق درخواست پر مزید کارروائی 10 اگست تک ملتوی کردی.



0 Reviews