Read more
والدین کا وجودہم سب کےلیے، اللہ کی نعمت اور کرم ہے۔ ان کی موجودگی سے ہمیں بے پناہ برکتیں اور رحمتيں
نصیب ہوتی ہیں۔ والدین اپنے بچوں کے لیئے ہر وقت دعا گو ہوتے ہیں اور ان کی کامیابیوںکو دیکھنے
کے لیے منتظر ہوتے ہیں۔بچوں کی خوشیوں
/span> پر خوش ہوتے ہیں اور ان کی پریشانیوں پر پریشان ہو جاتے ہیں اور
اپنی دعاؤں سے ان کو پریشانیوں سے نکال لیتے ہیں۔آج میں کہتا ہوں اس دنیا میں والدین سے بڑا کوئی نہیں ہے۔ نہ کو ئی
سید ، نہ پیر، نہ فقیر ۔ کیونکہ میں نے زندگی میں
کو ئی بھی ایسا بندہ نہیں دیکھا اور سُنا جو والدین کی دعاؤں اور رہنمائی کے بغیر کامیابی
کا دعویٰ کرتا ہو، میں نہ چیز والدین کے وجود کی تھوڑی سی برکتوں کی شان بیان کرتا
ہوں۔
جیسا کہ ہمارے والدین ہمارے
لیے باعثِ برکت اور رحمت اوردل کی تسکین ہیں اس لیئے اب ہمارا بھی فرض ہے کہ والدین کا
بے حد خیال رکھیں۔ ان کہ کہنے سے پہلے ہر چیز اور سہولت ان کو میسر کریں۔ان کی
خدمت کریں۔ان کی ناراضگی سے ڈرو ۔ کیونکہ
ان ہی کی بدولت ہماری جنت اور جہنم ہے۔
درج ذیل چند قرآنی آیات واحادیث کے مفہوم اور
بزرگان ِ دین کے اقوال سے والدین کی اہمیت کو سمجھنے کو کوشش کرتے ہیں۔
قرآن پاک کی روشنی میں:
۱۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے، "اور والدین کے ساتھ بھلا ئی کرو"۔
۲۔ جب والدین بوڑھے ہو جائیں تو ان کے سامنے اُف تک نہ کہو ۔
احادیث نبویﷺ کی روشنی میں:
۱۔
میرے نبی نے فرمایا کہ اللہ کی رضا، والد کی رضا مندی میں ہے اور اللہ کی ناراضگی
، والد کی نا راضگی میں ہے ۔
۲۔
سب سے زیادہ قبول ہو نے والی اور با اثر دعا باپ کی ہے، اور بد دعا بھی با پ
کی ہے۔
۳۔
باپ جنت کے دروازو ں میں سے ایک دروازہ ہے۔
۴۔
حضور پاک خاتم النبین ﷺ نے فرمایا، کاش میری ما ں زندہ ہو تی اور میں عشا ءکی فرض
نماز ادا کر رہا ہوتااور سورہ فاتحہ پڑھ رہا ہوتا، اور میری ما ں مجھے آواز دیتی
محمد، تو میں نماز توڑ کر کہتا ما ں جی میں حاضر ہو ں۔
۵۔
جنت ما ں کے قدموں تلے ہے۔
بزرگانِ دین کے اقوال:
۱۔ حسن بصری ؒ نے فرمایا ماں باپ کی صورت میں میرے لیئے جنت کے دو دروازے کھلے تھے، جب ماں فوت ہوئی تو ایک جنت کا دروازہ بند ہو گیا۔
۲۔ واصف علی واصف ؒ فرماتے ہیں وہ انسان روح کے ویرانے سے نکل نہیں سکتا، جس نے ماں باپ کا ادب نہ کیا اور جس کو اولاد سے پیار نہ ہو۔
الہذا والدین کا ادب، خدمت اور ان کا خیال رکھنافرض ہے۔ان کی ناراضگی سے بچنا ہے۔وہ ہمارے لیے رحمت اور برکت ہیں۔اس جملے کواس لیئے بار بار repeatکر رہا ہوں تاکہ ہمیں یہ بات ذہن نشین ہو جائے۔ والدین کے سامنے جھکنے ہی میں دنیا و آخرت کی کامیابیاں پو شیدہ ہیں۔ اور اُن کی بے ادبی کرنے سے دنیا وآخرت کی ناکامیاں ہیں۔آئیے ہم سب عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے ماں باپ کی عزت کریں گے، ان کا خیال رکھیں گے اور ان کی خدمت کریں گے، اس میں ہمارا اپنا ہی فائد ہ ہے۔اس سے اللہ اور اس کا رسول ﷺ بھی ہم سے راضی اور خوش رہیں گے۔ اور دنیا بھی ہماری مثالیں دے گی۔ انشاءاللہ۔اور جن لوگوں کے والدین میں سے کوئی ایک یا دونوں دنیا سے پردہ فرما گئے ان کے لیئے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے گناہوں کو معاف فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور ان کی قبر کو جنت کے باغو ں میں سے ایک با غ کرے۔ آمین۔


1 Reviews
good i like the this blog contents this realy need for nation
ReplyDelete