قانونی اور آئینی حق ہے مائیگریشن ہربچے کا

 قانونی اور آئینی حق ہے مائیگریشن ہربچے کا

پاکستان نے تعلیمی بورڈز کی جانب سے طلبہ کی  نجی سکولوں میں مائیگریشن روکنے  کی شدید الفاظ میں مخالفت  کی ہے اسے بہتر تعلیم  کی راہ میں  رکاوٹ قرار دیا ہے۔ مختلف اضلاع سے خبریں   آ  رہی ہیں کہ سرکاری سکولوں میں زیرِ تعلیم طلبہ کی نجی سکولوں میں مائیگریشن درخواستوں پر دانستہ طور پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔

ان کے مطابق بعض بورڈز یہ اقدام محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کی مبینہ ہدایات پر کر رہے ہیں، جو بچوں کے بنیادی تعلیمی حق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔نجی سکولوں کا  کہنا تھا کہ مائیگریشن ہر بچے کا قانونی اور آئینی حق ہے، جس سے کسی بھی صورت محروم نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر نجی تعلیمی اداروں کے خلاف دباؤ ڈالنے اور طلبہ کے تعلیمی مستقبل سے کھیلنے کا یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا تونجی سکولوں کا پاکستان کے پاس سڑکوں پر احتجاج کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں بچے گا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ جس اتھارٹی نے بھی یہ غیرقانونی احکامات جاری کیے ہیں وہ فوری طور پر انہیں واپس لے، بصورت دیگر پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک اس اقدام کو عدالت میں چیلنج کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

نجی سکول سے مائگریشن

Education
Education and School
جب کوئی بچہ نجی سکول (Private School) سے مائگریشن کرنا چاہتا ہے، تو سکول انتظامیہ اسے اپنی ذاتی ملکیت نہیں  سمجھتا ہے۔ اخلاقی طور پر والدین کو اُس سکول کے تمام واجبات ادا کرنے چاہیے۔ کیونکہ اُس نے مشکل وقت میں اُن والدین  کا ساتھ دیا ہوتا ہے۔  لوگو اُس کو فیسوں کا جال بولتے ہیں۔ کیا سکول کے اخراجات نہیں ہوتے ہیں۔جب نیا سکول بچے کو داخلہ دینے لگتا ہے، تو وہ پچھلے سکول کا ریکارڈ دیکھ کر اسےوالدین کی خواہش پر اُس کو داخلہ دیا جاتا ہے۔ حکومت اس  مسئلے میں نجی سکول  کی  مدد کرنی چاہیے۔ ہ تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کا بنیادی  لازمی حق ہے، اور اسے کسی ایک ادارے کا پابند نہیں ہونا چاہیے،پر ہم کو ہر اخلاقی پہلو کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

 ٹیکنیکل تعلیم  وقت کی ضرورت

پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال اور عالمی دُنیا   بدلتے ہوئے ،رجحانات کو نظر  میں رکھتے ہوئے ،یہ  بہت ہی اہم ہو گیا ہے کہ ہم اپنے بچوں کو صرف کتابی علم  کے علاوہ  انہوں فنی مہارتیں  بھی سکھائیں۔  جو ان کے ذہن کی تخلیقی  کرے اور انہیں خود سوچنے اور روز گار میں مدر  کر سکیں۔  پرائمری اور مڈل کے بچوں کو ٹیکنیکل تعلیم  دینا  لازمی اقرار دینا چاہیے۔ یہ حکومت پاکستان  کا  قانون  ہونا چاہے ۔

چھوٹے بچوں کو ہم ایسی مہارتیں سکھا سکتے ہیں جو ان کی عمر کے لحاظ سے محفوظ اور دلچسپ ہوں۔ مثلاً:

 آج کے مصروف  دور میں  چھوٹے بچوں  کو کوڈنگ ایک نئی زبان ہے۔ بچوں کو "Scratch" جیسے آسان  اور مقبول سافٹ ویئرز کے ذریعے گیم بنانا بتایا جا سکتا ہے، جس سے ان کی منطقی سوچ  بہتر ہوتی ہے۔ چھوٹے الیکٹرانک کھلونے بنانے یا سنسر کے استعمال سے بچے سائنس کے اصول عملی طور پر سیکھنے  سے اُس کی سوچ بھی ترقی کرے گی۔ آگے جا کر وہ خود کو مصروف رکھے گا۔  ڈرائنگ اور آرٹ میں دلچسپی رکھنے والے بچوں کو کینوا (Canva) یا فوٹوشاپ کے بنیادی ٹولز سکھائے جا سکتے ہیں۔ جن سے ان کے  زندگی میں ایک انقلاب آجائے گا۔ اسی طرح بڑے بچے  جو  ہائی سکول کے  ہیں ان بچوں کو بنیادی الیکٹرانکس اور موبائل ہارڈ ویئر کا تعارف کروایا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے ایک سلیبس  متعارف کرنا چاہیے۔  جس دلچسپ اور دل کشش ہو۔ جس سے بچوں کی سکول کے اندر ہی   تربیت کی جائے۔

حکومت اور سکولوں

پاکستان حکومت کو چاہیے کہ وہ پرائیویٹ اور سرکاری  ل میں کی مدد کرے ۔ اور ان  ہنر مند والی  چیزیں مہیا کرے۔ سکولوں کے درمیان مالی نظم و ضبط (Financial Discipline) کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جب سکول مالی طور پر مستحکم ہوں گے، تب ہی وہ ایسی لیبز اور ورکشاپس بنا سکیں گے جہاں بچوں کو جدید آلات فراہم کیے جا سکیں۔ اگر بچہ میٹرک  میں ہے تو ایک یا دو ٹیکنیکل کام سیکھ لیتا ہے، تو وہ آنے والے وقت  میں اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنا خرچہ خود اٹھانے کے قابل ہو سکتا ہے۔ جس سے  اُس کی خودداری  بھی  متاثر نہیں ہوگی۔  اور وہ اپنے والدین  کے لیے  بھی ایک مضبوط سہارا بن سکتا ہے۔  تعلیم حاصل کرنے کا  مقصد نوکری  ہی نہیں ہونا چاہیے بلکہ با شعور اور ہنر مند ہونا بہت ہی ضروی  ہے۔ اگر ہم آج اپنے بچوں  اور معاشرے کو ٹیکنیکل تعلیم کی طرف  گامزان   کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ ، تو آنے والے وقت کا پاکستان معاشی طور پر مضبوط اور خود کفیل ہوگا۔

تبصرہ کریں               (
Blog Comments Section)

آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟ نیچے دیے گئے سوالات پر مہربانی  کر کے  اپنی رائے کا اظہار  ضرور کریں کریں:

 

کیا ہم اپنے آپ کو ایک اچھی پاکستانی قوم بنا رہے ہیں۔

کیاہم وقت کی قدر جانتے ہیں۔

کیا ہم اپنے تعلیم کو  ٹیکنیکل   پر شفٹ کر رہے ہیں۔۔

حکومت  کو اس میں کیا کردار ادا کرنا چاہے۔۔

 


Hamari nayi updates ke liye follow karein:

Post a Comment

0 Comments

© Seven For Eight Hash | Urdu Pakistan — All content is original. Unauthorized use is prohibited.