Master Grammar School Budha Dhola Morning Assembly

 


ماسٹر گرائمر سکول بڈھاڈھولہ

Master Grammar School Morning Assembly
www.urdupakista.online
اسمبلی انچارج کی ذمہ داریا ں

روزانہ کی سکول  اسمبلی

ایک منظم سکول میں ایک  اسمبلی ٹیچر (Assembly Teacher) کی ذمہ داریاں بہت ہی اہم ہوتی ہیں۔  تاکہ سکول میں دن کا آغاز ایک  اچھے اور مثبت طریقے سے  ہو۔  یہ صرف ایک  عام  سی روٹین ورک  نہیں ہے۔  یہ پورے دن کی  ابتدا ہے۔ اس کا  اصل مقصد بچوں کی  زندگی میں نظم و ضبط  لانا ہے ۔ اس سے روحانی  اور اخلاقی تریبت ہوتی ہے۔  بچوں میں اجتماعیت  کا  ایک احساس پیدا ہوتا ہے۔  بچوں کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔  یہ وقت کی قدر کرنا سیکھاتی ہے۔  بچوں کو احساس ہوتا ہے کہ  وقت پر اسمبلی کے  اندر  جانا ہے۔  قومی  ترانے سے  حب الوطنی  کا جذبہ  بچوں کے اندر پیدا ہوتا ہے۔ بچے مستقبل میں قیادت کے  لیے تیار ہوتے ہیں۔ اسمبلی میں  بچوں میں خود اعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے۔   کیونکہ اسمبلی  ہی ایک واحد ذرایعہ  ہوتا ہے ، سب کو ایک پلٹ فارم پر کھڑا کرنا کا۔ ایک اچھی   اسمبلی کو کارآمدبنانے کے لیے درج ذیل باتوں  کی ضرورت ہوتی ہے:

آغازِ اسمبلی

تمام بچے  سیدھی لائن بنائیں کر دونوں طرف سے   ہاتھ باندھ کر خاموش کھڑے ہو جائیں۔پوری اسمبلی  کے دوران  بچوں  کے   ڈسپلن  کو برقرار رکھا جائے۔

·        صفائی: بچوں کو ناخن تراشنے ،جوتے پالش کرنے، بالوں کی مناسب کٹنگ  ، صاف  اور مکمل یونیفارم کی اہمیت بتائیں۔

·        وقت کی پابندی: صبح جلدی اٹھنے اور اسمبلی میں وقت پر پہنچنے کی برکات بتائیں۔

·        اخلاق: ایک دوسرے کو سلام کرنے اور شکریہ کہنے کی عادت ڈالیں۔ ہر بچے کو  بتایا جائے گا  کہ ہر روز صبح اپنے والدین  کے ہاتھ کو بوسہ دے کر  وہ سکول آئے ، اور سکول سے جا کر  اُن سے اسلام علیکم بولیں۔

تلاوت قرآن پاک

اسمبلی کا باقاعدہ آغاز اللہ تعالیٰ کے بابرکت نام سے کیا جائے گا،  جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے۔ تلاوتِ کلام پاک کے لیے میں [بچے کا نام] کو دعوت دیتی ہوں۔      ایک بچہ تلاوت قرآن پاک  کرے گا اور اس کے ساتھ  دوسرا بچہ ترجمہ بھی  کرے گا۔

حمد  باری تعالیٰ

·        بچے خوبصورت آواز میں  ملکر اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کریں۔

نعت رسول مقبول ﷺ

عقیدت کے پھول نچھاور کرنے کے لیے میں [بچے کا نام] کو دعوت دیتی ہوں کہ وہ بارگاہِ رسالت ﷺ میں ہدیہ نعت پیش کرے۔

·        نعتِ رسول ﷺدو  یا  تین بچے پیش کریں گے۔  اور وہ ہی نعت  پھر  بچے مل کر  پیش کریں گے۔ ہر روز وہ  ہی نعت  ہوں گی۔

نماز اور اس کی اہمیت  بیان کریں۔

  • نماز  بچے ملکر ترجمے کے ساتھ  پڑھائیں گے۔                    
  • چھ کلمے سب بچوں کو  پڑھانے ہیں۔ اور ان کا ترجمہ بھی پڑھانا ہے۔
  • وضو کا طریقہ  :     اس کے فرائض اور سنت  کتنی ہیں سب کو بتانے ہیں۔
  • غسل کا طریقہ : اس کے فرائض اور سنت  کتنی ہیں سب کو بتانے ہیں۔

 اسماء الحسنیٰ                                               سب بچوںکو پڑھانے ہیں

حدیثِ مبارکہ اور اخلاقی بات                                    آج کی حدیثِ مبارکہ فلاں بچے   پیش کریں گے۔"

جنرل نالج کا سیشن  :                     روزانہ   کا  ایک سوال پوچھا جائے     ۔           (اسمبلی کو دلچسپ بنانے کے لیے یہ حصہ بہت اہم ہے)

صحابہ اکرام کی فضیلت

دُعا :

شاعر مشرق حضرت علامہ اقبال  رحمتہ اللہ علیہ نے  بچوں کے لیے  بہت  خوب صورت  یہ نظم  بچوں کے لیے لکھی ہے۔  جس کا مقصد بچوں میں ایک خدمت خلق کا  جذبہ  پیدا کرتا  ہے۔ جس سے بچوں کے  اندر  حب الوطنی ،  کمزوروں سے محبت  سیکھاتی ہے۔  اس لیے میری خواہش ہے کہ اس کو ہر سکول میں ضروری بچوں   سے پڑھائی جائے، تاکہ اُن میں  اچھا انسان بننے کی خوبیاں  پروان چڑھیں۔

قومی ترانہ

·        آخر میں ہم سب مل کر پورے ادب و احترام کے ساتھ اپنا پیارے ملک پاکستان کا  قومی ترانہ پڑھیں گے۔      (تمام بچے باادب کھڑے ہو کر ترانہ پڑھیں گے)

عہد

                تمام بچوں کو  ہوشیار  کرنا ہے اور عہد کے لیے اپنا دایاں ہاتھ اٹھائیں ۔ اور بولے کہ  ہمارا اللہ ایک ہے ، اور ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ اللہ تعالیٰ  کے آخری نبی اور رسول ہیںَ۔ 

پھر  بچے مل کر ملک سے وفاداری اور نظم و ضبط کا عہد  کریں ۔ اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگائیں۔   

ہم اخلاقی عہد کرتے ہیں۔ہم  وعدہ کرتے ہیں:               

·        میں جھوٹ نہیں بولوں گا۔                         

·        میں اپنے والدین کی عزت کروں گا۔

·        میں اپنے اساتذہ کا احترام کروں گا                               

·        میں وقت کی پابندی کروں گا۔                     

·        میں صفائی کا خیال رکھوں گا۔

·        میں اپنے سکول کا نام روشن کروں گا۔            

اختتام  اور روانگی:

  •      بچوں  کو کلاس وائز  بہت ہی سکون  اور آرام سے ایک لائن بنا کر   اپنی اپنی   کلاس  روم  کی طرف روانہ کرنا ہے۔

 

            تبصرہ کریں               (Blog Comments Section)

آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟ نیچے دیے گئے سوالات پر مہربانی  کر کے  اپنی رائے کا اظہار  ضرور کریں کریں:

 

·         کیا آپ کو لگتا ہے   کہ اسمبلی ایک سکول   کی اہم رکن ہے؟

·            ماسٹرگرائمر سکول بڈھاڈھولہ   بچوں کے لیے اسمبلی  کو اور کیسے بہتر کر سکتا ہے؟

·         کیا واقعہ آپ لوگوں لگتا ہے کہ اسمبلی یہ سب ہونا چاہیے، تاکہ بچے ایک اچھی زندگی گذار سکیں   ؟

·         کیا سچ میں بچوں کے اندر ایک اچھی اسمبلی جذبات پیدا کرتی ہے  ؟

 

               

 

Hamari nayi updates ke liye follow karein:

Post a Comment

0 Comments

© Seven For Eight Hash | Urdu Pakistan — All content is original. Unauthorized use is prohibited.