ماسٹر گرائمر سکول بڈھاڈھولہ میں سالانہ تقسیم انعامات کی پر وقار تقریب
![]() |
| Annual Prize Distribution News |
علم ماسٹر گرامر سکول کی سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات
تقریب کا آغاز
ننھے ستاروں کی شاندار پرفارمنس اور مہمان کو خوشامد
ٹیبلوز اور ملی نغمے
تقریب کا سب سے دلچسپ اور اہم پہلووہ ٹیبلوز اور فنی خاکے تھے ،جنہیں طلبہ نے بڑی محنت سے تیار کرکےاپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔ بچوں نےاپنے وطن کے پیار کے جذبے میں مست ہوکر ملی نغمے پیش کیے، جس سے والدین اور شرکاء کے اندر وطن عزیز کے لیے محبت کی لہر دوڑ گئی۔ مختلف معاشرتی موضوع اور تعلیمی پیغامات پر مشتمل ٹیبلوز نے والدین اور حاضرین کو سوچنے پر مجبور کر دیا، جس میں مزاحیہ خاکوں نے سب کے چہروں پر خوشیوں کی مسکراہٹیں سے چہروں کو چمک دیا ۔ طلبہ نے اردو اور انگریزی تقاریر کے ذریعے اپنی خطابت سے اپنے جوہر دکھاے۔ لوگوں کو پیغام دیا کہ ہم مستقبل کے بہترین لیڈر اور ملک کے وارث بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
معزز مہمانانِ گرامی
تقریب میں پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نارووال کے اعلیٰ عہدیداران اور معززین علاقہ نے خصوصی شرکت کی۔ جس میں صدر PSA نارووال، جناب عظمت علی گجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا:
"ماسٹر گرامر سکول بڈھاڈھولہ کے بچوں کا سٹیج پر آ کر اتنے اعتماد سے بات
کرنا اوراپنی پرفارمس کا مظاہرہ کرنا، اس بات کی امیدہے کہ یہاں صرف پڑھایا نہیں جاتا بلکہ بچوں
کی معاشرتی تربیت بھی کی جاتی ہے۔"
انعامات کی تقسیم
انعامات تقسیمِ تقریب
کا سب سے جذباتی اور اہم لمحہ ہوتا ہے جب
پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو سٹیج پر بلایا گیا۔ تعلیمی میدان میں اول، دوم اور سوم آنے والے طلبہ کو شیلڈز اور میڈلز
دیے گئے۔ اس موقعہ پر بہترین کارکردگی
دکھانے والے طلبہ کو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نارووال کے عہدیداران نے اپنی جیب سے نقد انعامات دے کر
ان کی حوصلہ افزائی کی۔ ایک اچھا استاد ہی
معاشرے کوبناتا ہے ۔ اس تقریب میں ان
اساتذہ کو بھی شیلڈز دی گئیں ،جنہوں نے سال بھر بچوں کی کامیابی کے لیے خون پسینہ ایک کیا۔
انتظامیہ کی شکریہ
آپ اس سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب کی کچھ جھلکیاں کی تفصیل Description میں یوٹیوب چینل پر دیکھ سکتے ہیں۔
تبصرہ
کریں (Blog Comments
Section)
آپ کی اس بارے میں کیا رائے
ہے؟ نیچے دیے گئے سوالات پر مہربانی کر کے اپنی رائے کا
اظہار ضرور کریں کریں:
کیا آپ کے خیال میں ایسی ہم نصابی سرگرمیاں بچوں کی شخصیت میں نکھار پیدا کرتی ہیں۔
کیا آپ کے خیال میں ایسے پروگرام ہر سکول میں ہونے چاہیے۔
کیا آپ کے خیال میں والدین کو سکول انتطامیہ کی ایسے پروگر ام میں حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

0 Comments