اپنا درد تو سب کو درد لگتا ہے، بیگانہ ڈرامہ
پیر وارث شاہ صاحب ؒنے اپنی محبوبہ بھا گ بھری کے لیے ایک پوری ہیر کی کتاب لکھ دی تھی ، ۔ بابا بلھے شاہؒ اپنے عشق میں یار کو ناچ کر مناتا ہے۔ اور ہم نے بھی اپنے یار کی پیار بھری یادیں اس افسانہ میں قید کرنے کی کوشش کی ہے، ہماری دُعا ہےکہ کبھی وہ، اس کو پڑھے ۔تو اُسے یقین ہوجائے کہ کوئی کسی سے کتنی محبت کرتا ہے۔ جو بے لوث اور بغیر کسی کے مطلب کے ہے۔ اس افسانہ کا ایک ایک لفظ عمی کے دل کی آواز ہے، جس میں اُس کے محبوب کا دیاہوا، درد اور بے رخی ہے۔ یہ حقیقت میں افسانہ نہیں ہےبلکہ عمی نے اپنا دل ،اس میں رکھ دیا ہے۔
میرا پختہ یقین ہے دل ہمیشہ پیارسے جیتا جاتا ہے ، نہ کے تیر یا تلوار سے۔ صرف اور صرف قربانی سے۔اگر میں اپنی دُنیا کی ہر چیز اور اپنی جان بھی دے کر اُس کا دل جیت جاؤں تو میرے لیے یہ دُنیا کی سب سے بڑی چیز ہوگی۔ مگر قصور ہماری آنکھوں کا ہے، درد میں دل ، ہمار ا روتا ہے، سزا ہمارے آنسوؤں کو ملی۔ جو ہم سے جدا ہو گئے۔مگر مجھے یقین ہے کہ دُنیا میں سب سے بڑا رشتہ ،جو ہوتا ہے ،دہ ہے دل کا رشتہ ، جس نے دل میں کسی کو رکھ لیا وہ جگہ اُس کے لیے امن ، سلامتی اور سب سے زیادہ سکون کی جگہ ہے۔مگر اُس محبوب کا دل پتھر ہے وہ کبھی نہیں روتا۔ مگرہمارا دل پاگل جو اُس کے پیار اور یاد میں خون کے آنسو روتا ہے۔ مگر ہمارا دل رو رو کے کہتا ہے۔ ہم کو اتنا رولاؤ، ہم کو اتنی تکلیف دو، کہ ہماری جان آسانی سے نکل جائے۔
یار میں تو یاری لاگے توڑ نبھاتاہوں۔ میں کسی اور دُنیاکا ہوں، جس جگہ ہم دل لگا لیتے ہیں۔ تو پکادل لگاتے ہیں۔ میں ایک دیوانہ ہوں، ہمارے یار میں بھی بہت دیوانگی ہے۔ میری فطرت میں دغا اور دھوکا دینا شامل نہیں ہے۔ یار کوئی میری جان کو بتا دے کہ میں فصلی بٹیرا نہیں ہوں۔ مجھ کو تو اپنے محبوب کا مان رکھنا اور اپنی جان دے کر، اُسکا مان زیادہ سے زیادہ بڑھانا ہے۔
تبصرہ کریں (Blog Comments Section)
آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟ نیچے دیے گئے سوالات پر مہربانی کر کے اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں کریں:
· کیا آپ کو لگتا ہے کہ اس ناول میں درد کی شدت بہت زیادہ ہے ، کیا دونوں کو ملنا چاہیے؟
· کیا انسان کو محبت میں اس قدر شامل پاگل ہونا چاہیے۔؟
· کیا کوئی اس دور میں بھی کسی سے سچی محبت کرتا ہے؟
· کیا آپ لوگوں کو نہیں لگتا ہے کہ ایک طرف خاموش محبت اور دوسر ی طرف بے رُخی ؟
کیا انسان کو کسی کی محبت میں اس قدر پاگل ہونا چاہیے۔
کیا محبت کا انجام ہمیشہ درد ہی ہوتا ہے۔

0 Comments